ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا

حکومتی عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی جیرڈ اپنی کمپنیوں کی ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہو جائیں گے، ٹرمپ انتظامیہ


ویب ڈیسک January 10, 2017
35 سالہ جیرڈ انتخابی مہم کے آغاز سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہیں، فوٹو : فائل

ISLAMABAD: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا ہے۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کوشنر کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا تاہم ان کی صاحبزادی کوئی حکومتی عہدہ نہیں سنبھالیں گی جب کہ جیرڈ کوشنر بطور مشیر کام کے دوران اپنے نجی کاروبار سے بھی علیحدہ ہو جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جنرل جیمز میٹس امریکا کے نئے وزیر دفاع نامزد

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومتی عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی جیرڈ اپنی کمپنیوں کی ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہو جائیں گے اور وہ دوران ملازمت تنخواہ بھی وصول نہیں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ریکس ٹیلرسن نیا امریکی وزیر خارجہ نامزد

واضح رہے کہ 35 سالہ جیرڈ انتخابی مہم کے آغاز سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہیں اور ان کے سب سے قابل اعتماد مشیر سمجھے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں