دہلی کا میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی شائقین کی تیاریاں

ی سی بی کی طرف سے مقرر کردہ ٹریول ایجنٹس کے مطابق شائقین کی درخواستیں بھارتی ہائی کمیشن میں جمع ہوچکیں۔


APP December 30, 2012
شائقین کرکٹ بذریعہ بس، ٹرین اور جہاز لاہور سے دہلی روانہ ہوں گے۔ فوٹو: اے ایف پی /فائل

پاکستان اور بھارت کے مابین 6 جنوری کو دہلی میں ہونے والا ون ڈے میچ دیکھنے کے لیے بے تاب پاکستانی شائقین کرکٹ کو یکم جنوری تک ویزے ملنے کی خوشخبری سنائی گئی ہے ۔

پی سی بی کی طرف سے مقرر کردہ ٹریول ایجنٹس کے مطابق شائقین کی درخواستیں بھارتی ہائی کمیشن میں جمع ہوچکیں، یکم جنوری تک ویزے جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔انھوںنے بتایا کہ شائقین کرکٹ بذریعہ بس، ٹرین اور جہاز لاہور سے دہلی روانہ ہوں گے، ٹرین سے جانے والے شائقین 3جنوری کی صبح 8 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے رخصت ہوں گے۔

2

ان کے لیے ہوٹلز اور ٹرانسپورٹ کی بکنگ کرا دی گئی ہے، ٹکٹ بھی منگوالیے گئے۔ ویزا درخواستیں جمع کرانے والے کامونکی منڈی کے رانا شبیر احمد نے بتایا کہ 5 سال بعد دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز کا انعقاد پی سی بی کی کوششوں سے ممکن ہوا، امید ہے کہ بھارتی ٹیم بھی جوابی دورہ کرے گی،پاکستانی شائقین ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔رانا شبیر احمد نے کہاکہ بھتیجے رائوعتیق اور دوست حامد محمود کے ہمراہ جانے کے لیے درخواستیں جمع کروا دیں اور ویزے ملنے کا انتظار ہے۔ شیخوپورہ کے رہائشی رائو عتیق اور حامد محمود نے کہاکہ امن کا پیغام لے کر بھارت جائیں گے، میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، پاکستانی پرچم کی شرٹس سلوا لیں تاکہ میچ کے دوران پیارے وطن کی شناخت نمایاں ہو۔عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ نے بھی اپنی ویزا درخواست جمع کرا دی اور پاکستانی شائقین کرکٹ کے ہمراہ بھارت جانے کے لیے پُر امید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |