لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری نثار کو نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاس کی صدارت سے روک دیا

اداروں کی آزادی پر سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ


ویب ڈیسک January 10, 2017
اداروں کی آزادی پر سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ ۔ فوٹو؛ فائل

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاسوں کی صدارت جب کہ نادرا اتھارٹی کے ڈپٹی چیرمین کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔

نادرا اتھارٹی بورڈ کے 8 ممبرز کی تعیناتی کے اقدام کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ نادرا آرڈیننس وزیر داخلہ کو بورڈ اجلاس کی صدارت کا اختیار نہیں دیتا لیکن اس کے باوجود وزیر داخلہ کی سربراہی میں نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاس ہوتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے فرقین کا موفق سننے کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نادرا اتھارٹی بورڈ کے اجلاسوں کی صدارت جب کہ نادرا اتھارٹی کے ڈپٹی چیرمین کو بھی کام کرنے سے روکنے کے لیے حکم امتناعی جاری کردیا۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ منصور علی شاہ کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ اداروں کی آزادی پر سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے لہذا سرکاری اداروں کو آزادی سے چلنے دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں