کینٹ دھماکا چیف آفیسرصدر ٹائون فوری جائے وقوع پر پہنچ گئے

امدادی کاروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں مدد دی


Staff Reporter December 30, 2012
ٹائون کے محکمہ ایم اینڈ ای کا عملہ اور گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور ہنگامی بنیادوں پر روشنی کا انتظام کیا. فوٹو: اے ایف پی

کینٹ اسٹیشن کے قریب بس اسٹینڈ پرمسافر کوچ میں ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی چیف آفیسر صدر ٹائون عاصم علی خان فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں مدد دی۔

اس موقع پر روشنی کے انتظامات کے سلسلے میں ٹائون کے محکمہ ایم اینڈ ای کا عملہ اور گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور ہنگامی بنیادوں پر روشنی کا انتظام کیا محکمہ سینیٹیشن کا عملہ بمعہ بھاری مشینری بشمول لوڈر، ٹریکٹر،باب کیٹ، ڈمپر، ریفیوزوین اور شاول کے ہمراہ متاثرہ مقام پر موجود رہا۔

چیف آفیسر عاصم علی خان نے جناح اسپتال کا دورہ کیا اور بس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، اس موقع پر انھوں نے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |