کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

عدالت نے 31 مرتبہ وسیم اکرم کو گواہی دینے کے لئے طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے


ویب ڈیسک January 10, 2017
وسیم اکرم کے خلاف مقامی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں فوٹو: فائل

RAWALPINDI: عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر اور کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 17 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ

وسیم اکرم نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میجر ریٹائرڈ عامر اور دیگر کے خلاف تھانہ بہادرآباد میں درج کرا رکھی ہے جبکہ وہ کیس کے سلسلے میں گزشتہ 31 سماعتوں سے عدالت میں گواہی کے لئے پیش نہیں ہورہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وسیم اکرم نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو معاف کردیا

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں