غیرملکی پلیئرز کی سیکیورٹی پر فیکا کے خدشات دور کریں گےشہریارخان
فیکانےسیکیورٹی وجوہات کی بنا پرغیرملکی کھلاڑیوں کولاہور میں پی ایس ایل کافائنل نہ کھیلنےکی تجویزدی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ غیرملکی پلیئرز کی سیکیورٹی پر فیکا کے خدشات دورکرنے کی کوشش کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ غیرملکی پلیئرز کے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلنے کے حوالے سے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) سے بات چیت کریں گے اور پاکستان میں غیرملکی پلیئرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :فیکا کی غیرملکی پلیئرزکولاہورمیں پی ایس ایل فائنل نہ کھیلنے کی تجویز
شہریار خان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی مسائل نہیں ہیں، ہم انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کو پلیئرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ فیکا نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہ کھیلنے کی تجویز دی ہے۔