ماریا شراپووا 15 ماہ پابندی کے بعد کھیل میں دوبارہ واپسی کیلئے تیار

ڈوپنگ کاانکشاف ہوجانے کے بعد ماریا شراپووا نے کھیل سے دوری اختیار کرلی تھی۔


Sports Desk January 10, 2017
ڈوپنگ کاانکشاف ہوجانے کے بعد ماریا شراپووا نے کھیل سے دوری اختیار کرلی تھی ۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا اپریل میں ڈوپنگ پابندی ختم ہونے کے بعد اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

ماریا شراپووا نے گذشتہ برس جنوری سے آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا، لیکن اس کے بعد ڈوپنگ کاانکشاف ہوجانے کے بعد انھوں نے کھیل سے دوری اختیار کرلی تھی، ان پر 15 ماہ کی ڈوپنگ معطلی اپریل میں مکمل ہوگی، 29 سالہ سابق ورلڈ نمبرون کو مارچ میں دو برس پابندی کی سزا دی گئی تھی تاہم اپیل کیے جانے پر اکتوبر میں یہ سزا کم کردی گئی تھی، جرمن ایونٹ 24 اپریل سے شروع ہوگا تاہم ماریا اپنی پابندی کی سزا مکمل ہونے کے بعد یہاں پر 26 اپریل کو پہلا میچ کھیلیں گی، شراپووا کو یہاں پر وائلڈ کارڈ انٹری ملے گی، سابق چیمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کرپاؤں گی، واضح رہے کہ انھوں نے 2012 سے 2014 تک لگاتار تین بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |