’’ایئر انڈیا‘‘ دنیا کی تیسری بدترین ایئرلائن قرار

امریکی ادارے ’’بلوم برگ‘‘ نے فلائٹ اسٹسٹکس سے ڈیٹا اکٹھا کرکے دنیا کی 10 بدترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کی ہے۔


ویب ڈیسک January 10, 2017
امریکی ادارے ’’بلوم برگ‘‘ نے فلائٹ اسٹسٹکس سے ڈیٹا اکٹھا کرکے دنیا کی 10 بدترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کی ہے۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: امریکی ادارے بلوم برگ نے دنیا کی دس بدترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کی ''ایئرانڈیا'' کو تیسری بدترین فضائی سروس قرار دیا گیا ہے۔

بلوم برگ نے اس کا ڈیٹا عالمی فضائی اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اسٹسٹکس سے حاصل شدہ معلومات کے بعد شائع کیا ہے جس میں دنیا کی بدترین 10 ایئرلائنز کو شامل کیا گیا ہے جس کی فہرست بالترتیب کچھ اس طرح سے ہے۔

1: ای ایل اے ایل ( اسرائیلی ائیرلائن)

2: آئس لینڈ ایئر

3: ایئر انڈیا

4: فلپائن ایئرلائنز

5: ایشیانا ایئرلائنز

6: چائنا ایسٹ ایئرلائن

7: ہانگ کانگ ایئرلائن

8: ایئرچائنا

9: کورین ایئر

10: ہینن ایئرلائن

فلائٹ اسٹسٹکس کی ویب سائٹ کے مطابق اس نے 500 مختلف ذرائع سےحاصل شدہ ڈیٹا کے تجزیے کے بعد یہ رپورٹ جاری کی ہے جسے بلومبرگ نے شائع کیا ہے۔

اس میں فلائٹ ٹریکنگ، ایئرپورٹ رن وے کے اوقات، ریڈار سروسز، ایئرلائن ریکارڈز، ایئرپورٹ ڈیٹا اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) اور یوروکنٹرول جیسے اداروں سے بھی معلومات لی گئی ہیں۔ ویب سائٹ کے حکام نے بلومبرگ کو بتایا ہم نے فلائٹ کارکردگی میں اہم لوازمات اور قدروں کو بغور دیکھا ہے، ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کی مدد سے ہم نے معلومات کو پرکھا ہے جس کے بعد یہ نتائج سامنے پیش کیے گئے۔ دوسری جانب ایئرانڈیا نے اس فہرست کو مسترد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |