معاشی بحران پرری پبلکنز سے معاہدے کی امید ہے اوباما

متوسط طبقے پرٹیکس میں اضافہ نہیں ہونے دینگے، ری پبلکن رہنمائوں سے ملاقات، پریس کانفرنس.


BBC December 30, 2012
سینیٹ ارکان یکم جنوری سے پہلے کسی معاہدے پر پہنچنے کیلیے تندہی سے کام کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکی صدر باراک اوباما کو معاشی بحران پر سینیٹ میں دونوں پارٹیوں کے درمیان معاہدے کی امید ہے۔

اس کا اظہار انھوں نے واشنگٹن میں کانگریس میں ری پبلکن پارٹی کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ معاشی بحران پر ری پبلکن رہنمائوں کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے۔

02

معاشی معاملات پر ری پبلکن کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت متوسط طبقے پر ٹیکس میں اضافہ نہیں ہونے دے گی۔ اوباما کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے ارکان یکم جنوری سے پہلے کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |