نیا دستور تمام مصریوں کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے صدر مرسی

عوام کو اب تعمیری کاموں اور سنجیدگی کی جانب بڑھنا چاہیے، سینیٹ سے پہلا خطاب.


News Agencies December 30, 2012
عوام کو اب تعمیری کاموں اور سنجیدگی کی جانب بڑھنا چاہیے، سینیٹ سے پہلا خطاب۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

مصر کے صدر محمد مرسی نے کہا ہے کہ نیا منظور کردہ دستور تمام مصریوں کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔

سینیٹ سے اپنے پہلے خطاب میں انھوں نے خبردار کیا کہ ملک میں اگر احتجاج اور مظاہروں کا نیا سلسلہ شروع ہوا تو معاشی بحالی خطرے میں پڑ جائے گی۔صدر مرسی نے کہا کہ عوام کو اب تعمیری کاموں اور سنجیدگی کی جانب بڑھنا چاہیے، میری حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گی۔

04

دوسری طرف مصر کی اپوزیشن نے صدرمرسی کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپوزیشن کا پوری طرح صفایا چاہتی ہے۔ مرکزی اپوزیشن اتحاد کے ترجمان حسین عبدالغنی نے مرسی کے حامی اسلام پسندوں پر الزام لگایا کہ وہ حکومت مخالفین کو منظر سے ہٹانے کے متمنی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |