مغرب مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہےترک وزیراعظم

فلسطین میں نہتے شہریوں پراسرائیلی حملے کیوں نہیں روکے جارہے،رجب طیب اردوان.


December 30, 2012
فلسطین میں نہتے شہریوں پراسرائیلی حملے کیوں نہیں روکے جارہے،رجب طیب اردوان۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مغرب انسداد دہشتگردی کے بہانے اسلامی ممالک پر ڈرون حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ مسلمان کا قتل عام کر رہا ہے۔

فلسطین میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے کیوں نہیں روکے جا رہے؟ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے صیہونی جارحیت اور غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کیلیے امریکا عملی اقدامات کرے۔

05

ان کا کہنا تھا کہ مغرب اسلام اور اسلامی طرز فکر کی توسیع کو روکنے کی خاطر کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |