اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں آئی جی سندھ

چوری اور چھینے گئے موبائل فونز كو بلاك كرنے كے حوالے سے جدید سافٹ ویئر تیار کیا جائے، اے ڈی خواجہ


ویب ڈیسک January 10, 2017
چوری اور چھینے گئے موبائل فونز كو بلاك كرنے كے حوالے سے جدید سافٹ ویئر تیار کیا جائے، اے ڈی خواجہ، فوٹو؛ ایکسپریس

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس افسران کو اسٹریٹ کرائمز کے انسداد اور خاتمے کے لیے تمام تر سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ كی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس كراچی میں انسداد اسٹریٹ كرائمز كے حوالے سے اعلیٰ سطح كا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی كراچی مشتاق مہر، سی پی ایل سی كے چیف زبیر حبیب ، تینوں زونل ڈی آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے اجلاس میں شریك پولیس افسران كو احكامات دیئے كہ اسٹریٹ كرائمز كے انسداد اور خاتمے كے لیے تمام تر سنجیدہ اقدامات كو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی كراچی كو ہدایات دیں كہ ایس آئی یو كو انسداد اسٹریٹ كرائمز كا خصوصی ٹاسك دیتے ہوئے اس ضمن میں ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان كو فوكل پرسن نامزد كرنے كا باقاعدہ اعلامیہ جاری كیا جائے تاكہ سی پی ایل سی سے مربوط روابط كے تحت اسٹریٹ كرائمز كی روك تھام اور ملوث ملزمان كے خلاف تمام تر كاروائیوں كو انتہائی ٹھوس اور منظم بنایا جاسكے۔

اے ڈی خواجہ نے ایڈیشنل آئی جی كراچی اور سی پی ایل سی چیف كو بھی ہدایات دیں كہ چوری اور چھینے گئے موبائل فونز كو بلاك كرنے كے حوالے سے ایسا سافٹ ویئر تیار كرنے كے اقدامات كیے جائیں جو ایسے تمام موبائل فونز كے آئی ایم ای آئی نمبرز ہفتہ وار بنیاد پر نا صرف رن كرے بلكہ جملہ رپورٹ بھی اس حوالے سے جنریٹ كرے، انہوں نے اے آئی جی آپریشنز سندھ كو ہدایات دیں كہ مذكورہ سافٹ ویئر كی تیاری كے سلسلے میں پی ٹی اے، موبائل فونز كمپنیز، اے این ایف، قانون نافذ كرنے والے دیگر اداروں سمیت دیگر تمام اسٹیك ہولڈرز پر مشتمل اجلاس فوری طور پر طلب كیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں