ایٹمی طاقتیں احتیاط برتیں پاکستانی میزائل تجربے کا علم ہے امریکا

ون چائنہ پالیسی پر قائم ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


News Agencies January 11, 2017
ون چائنہ پالیسی پر قائم ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ: فوٹو: فائل

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے میزائل تجربے کا علم ہے، ایٹمی طاقتیں احتیاط سے کام لیں جب کہ بین البراعظمی میزائل کے تجربے پر شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیاں لگائیں گے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں ہفتہ واربریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان سمیت تمام ایٹمی ممالک کو جوہری یا میزائل تجربات میں احتیاط کرنا ہوگی۔ ایران سے متعلق سوال پرجان کربی نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے تحت تہران یورینیم خرید سکتا ہے لیکن اسے افزودہ کرنے کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کیلیے استعمال نہیں کرے گا۔

انھوں نے ایران کے مرحوم رہنما ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ان کے ورثا سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔چین سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ ون چائنہ پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔ چین سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں