لاہورگوجرانوالہ کھانسی کے زہریلے شربت نے مزید 10افراد کی جان لے لی
سول اسپتال گوجرانوالہ میں 10 سے زائد افرادزندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، صوبے بھر میں میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے.
کھانسی کے شربت سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے، 4دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔
سول اسپتال میں اس وقت بھی 10 سے زائد افراد زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں۔ اس بارے میں ڈی سی او گوجرانوالہ نے پولیس اور ڈاکٹرز کو قانونی کارروائی کے لیے ہلاک ہونے والے افراد کی فوری پوسٹ مارٹم رپورٹس تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری طرف ہلاک ہونے والے کئی افراد کے لواحقین نے سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم نہ کروانے کے لیے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔ علاوہ ازیں ہلاکتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سیرپ کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ سیرپ کی تیاری کے لیے درآمد شدہ خام مال اور تیار شدہ سیرپ کا تمام اسٹاک فوری طور پر ضبط کر لیا جائے اور ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے ضبط شدہ سیرپ کے نمونے فوری طور پر ٹیسٹ کے لیے بیرون ملک بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ کی معروف لیبارٹری کی رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوںنے کہاکہ دواؤں کی تیاری سے لے کر تقسیم کے عمل تک چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام ہوناچاہیے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے پورے صوبے میںکھانسی کے سیرپ ڈیکسٹرومیتھارفین اور ٹائنو سیرپ کی فوری ضبطگی کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ کامونکے میں سیرپ برآمد ہونے پر 4 میڈیکل اسٹوروں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ سرگودھا میں بھی میڈیکل اسٹوروں کی چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔