ماہ نورنے ٹی وی کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کرلیا

دو برس سے ٹی وی پر اہم کردار آفرہورہے ہیں، تھیٹر پر بھی کام کروں گی، اداکارہ

دو برس سے ٹی وی پر اہم کردار آفرہورہے ہیں، تھیٹر پر بھی کام کروں گی، اداکارہ فوٹو: فائل

اداکارہ ماہ نور نے حتمی طورپر ٹی وی کے لیے باقاعدہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انھوں نے حال ہی پرائیویٹ پروڈکشنز کی دوڈرامہ سیریلز سائن کی ہیں۔


اداکارہ ماہ نور نے حتمی طورپر ٹی وی کے لیے باقاعدہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انھوں نے حال ہی پرائیویٹ پروڈکشنز کی دوڈرامہ سیریلز سائن کی ہیں، ان میں سے ایک کی شوٹنگ کراچی میں کی جائے گی جب کہ دوسری کی شوٹنگ کے لیے اسلام آباد کی خوبصورت لوکیشنز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ماہ نور نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ یہ خاصا مشکل ٹاسک ہے لیکن میں نے حتمی طورپراب ٹی وی کے لیے باقاعدہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ میرے پرستار ہیں جن کی خواہش کے مطابق میں نے ٹی وی ڈراموں کا انتخاب کیا ہے۔ مجھے گزشتہ دو برسوں سے ٹی وی ڈراموں میں اہم کردار آفرہورہے ہیں لیکن میری تمام ترتوجہ تھیٹرپرمرکوز تھی، مگراب میں اسٹیج کے ساتھ ٹی وی بھی کروں گی اوراگرموقع ملا توکسی ٹی وی شو میں میزبانی کے جوہربھی دکھاؤں گی۔
Load Next Story