ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی مزید 3 روز جاری رہنے کا امکان

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات

کراچی میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات فوٹو: ایکسپریس/فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 2 سے 3 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید 4 ڈگری کمی کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آئندہ 3 سے 4 روزکے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا، اس دوران پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کراچی میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے، منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد تھا۔
Load Next Story