کورنگی جھگیوں میں آتشزدگی سے خاتون جاں بحق 4 افراد زخمی

ہلاک اور زخمی ہونیوالوںکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، 25 جھگیاں جل گئیں.


Staff Reporter December 30, 2012
ہلاک اور زخمی ہونیوالوںکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، 25 جھگیاں جل گئیں. فوٹو: فائل

کورنگی مہران ٹاؤن میں جھگیوں میں پراسرار آتشزدگی کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر اور ایک خاتون سمیت4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ، آگ کے نتیجے میں25 جھگیاں ، ایک مدرسہ اور اس میں موجود سامان مکمل طور پر جل گیا ، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود پلاٹ نمبر32 سیکٹر15گائی فقیر گوٹھ مہران ٹاؤن کورنگی میں واقع جھگیوں میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی، فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع علی الصباح 4 بجکر20 منٹ ملی جس پر مختلف فائر اسٹیشنوں سے7فائر ٹینڈر اور ایک باؤزر موقع پر روانہ کیا گیا۔

03

فائر بریگیڈ کے عملے نے3گھنٹے کی جدو جہد کے بعد صبح7 بجکر30 منٹ پر آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کے نتیجے میں پلاٹ پر واقع ایک جگی کی رہائشی20 سالہ مریم جھلس کر جاں بحق جبکہ اس کا شوہر نعیم علی اس کے2 بھائی آصف علی،عامرعلی اور یاسمین جھلس کر زخمی ہوگئے، ہلاک ہونیوالی خاتون کی لاش سول اسپتال اور زخمی ہونیوالوںکوسول اسپتال برنس وارڈ پہنچایا گیا ، آگ لگنے کے نتیجے میں25 جھگیاں ،ایک مدرسہ اور اس میں موجود سامان مکمل طور پر جل گیا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں