پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے نعیم الحق

عدالت میں تمام شواہد اور دستاویزات پیش کردیں لہذا اب بار ثبوت وزیراعظم پر ہے، فواد چوہدری


January 11, 2017
عدالت میں تمام شواہد اور دستاویزات پیش کردیں لہذا اب بار ثبوت وزیراعظم پر ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے جب کہ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ نعیم بخاری نے دلائل مستند طریقے سے ختم کیے اور تمام شواہد اور دستاویزات پیش کر دیے ہیں، پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے جب کہ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے گی اور وہ فیصلہ دے گی جس کا پوری قوم انتظار کررہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت میں تمام شواہد اور دستاویزات پیش کردیں لہذا اب بار ثبوت وزیراعظم پر ہے، (ن) لیگ پھنس چکی ہے کیونکہ قطری شہزادے کو اپنی رجسٹریشن اور فلیٹس کی ملکیت ظاہر کرنا ہوگی لہذا اب سب کو پتہ چل جائے گا سچ کیا ہے جھوٹ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں