طلبادرخشاں پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلینگے ادیب رضوی

ایس آئی یو ٹی فلسفہ خدمت پھیلار ہی ہے،جو ہم نہیں کر سکے وہ نئی نسل کرے گی.

ایس آئی یو ٹی فلسفہ خدمت پھیلار ہی ہے،جو ہم نہیں کر سکے وہ نئی نسل کرے گی. فوٹو: ایس یو آئی ٹی

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ پروفیسر ادیب الحسن رضوی نے کہا ہے کہ رضاکار طلبا کی اچھی تربیت ملک و قوم کے تابناک مستقبل کی ضامن ہے اور عمرکے اس حصے میں دوسروںکی بیماری، دکھ دردوپریشانی کو سمجھنے کیلیے وقت نکالنااس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ طلبا نے ایک درخشاں پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا عزم کررکھا ہے۔

وہ ریسورس جنر یشن اینڈ آئو ٹ ریچ ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسٹوڈنٹ والنٹیئر پروگرام کے 31ویں بیچ کی تقریب تقسیم اسنادکے موقع پر خطاب کر رہے تھے، ادیب رضوی نے کہا کہ ایس آئی یو ٹی کا فلسفہ خدمت طلبا میں غوروفکر کی صلاحیت اجاگر کرنے کی کوشش ہے، یہ طلبا ہمارے لیے قابل فخر ہیںاورمجھے یقین ہے کہ جو ہم نہیں کر سکے وہ یہ نئی نسل کرے گی، ڈاکٹر انور نقوی نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔




اس پروگرام میں مختلف اسکولوں کے 129 طلبا نے بھر پور شرکت کی ہے اور اب تک 3546طلبا تربیت حاصل کر چکے ہیں، محترمہ کشور زہرانے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ بچے مستقبل کے وہ لیڈر ہیں جن سے ان گنت عبدالستار ایدھی اور کئی ادیب رضوی نکلیں گے، تقریب میں طلبا، والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اپنے تجربات کا اظہا ر کرتے ہوئے طلبا نے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت ہمیں دوسروں کی مدد کرنے کا شعور اور عملی تربیت ملی۔
Load Next Story