پولیس دادو میں بھی ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی

ملزمان پولیس کا گھیرائو توڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے.


Staff Reporter December 30, 2012
ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا ہے،انسپکٹر اسلم کھکرانی. فوٹو: فائل

ڈیفنس میں 5 روز قبل معمولی تنازع کے دوران فائرنگ سے قتل کیے جانے والے ڈی ایس پی اورنگزیب کے بیٹے شاہ زیب کے قتل میں ملوث ملزمان ضلع دادو میں پولیس کا گھیرا توڑ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 5روز قبل ڈیفنس فیز 5میں واقع مبارک مسجد کے قریب معمولی تنازع پرفائرنگ کر کے قتل کیے جانے والے ڈی ایس پی اورنگزیب کے جواں سال بیٹے شاہ زیب کے قتل میں ملوث ملزمان ضلع دادو میں پولیس کا گھیرا توڑ کر فرار ہو گئے ،پولیس ذرائع کے مطابق کراچی سے جانے والی پولیس پارٹی نے دادو میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا لیکن ملزمان پولیس کا گھیرائو توڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے ،انویسٹی گیشن انچارج کا کہنا ہے کہ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ملزمان ہوشیار ہوگئے تھے۔

09

انویسٹی گیشن پولیس کے انچارج انسپکٹر اسلم کھکرانی نے بتایا کہ وہ ملزمان کے تعاقب میں پولیس پارٹی کے ہمراہ اندرون سندھ موجود ہیں، انھوں نے بتایا کہ اس وقت وہ پولیس کی کارکردگی اور ملزمان کے حوالے سے کوئی معلومات میڈیا کو نہیں بتانا چاہتے ،ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میڈیا میں خبر نشر ہونے سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور جب ملزمان کو پکڑ لیں گے تو تب ہی میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا ، اس سلسلے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کے بیٹے کو قتل کر کے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش میں انویسٹی گیشن پولیس نے اندرون سندھ میں ڈیرے ڈال دیے ہیں ،ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں