گورنر کی ہدایت پر نیورو لوجسٹس کے پینل نے مہزرہ زیدی کا طبی معائنہ کیا

مہزرہ زیدی گذشتہ دنوں دہشت گردی کے ایک واقع میں شدید زخمی ہوگئی تھیں جبکہ اس کے والد اس واقعے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔


Staff Reporter December 30, 2012
مہزرہ زیدی گذشتہ دنوں دہشت گردی کے ایک واقع میں شدید زخمی ہوگئی تھیں جبکہ اس کے والد اس واقعے میں جاں بحق ہوگئے تھے. فوٹو : اے پی پی

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی ہدایت پر عالمی شہرت کے حامل نیورو لو جسٹس کے پینل میں ہفتے کو مہزرہ زیدی کا طبی معائنہ کیا۔

مہزرہ زیدی گذشتہ دنوں دہشت گردی کے ایک واقع میں شدید زخمی ہوگئی تھیں جبکہ اس کے والد اس واقعے میں جاں بحق ہوگئے تھے ، واقعے کے بعد گورنر سندھ نے بچی کے علاج کے لیے اندرون و بیرون ملک جہاں بھی ممکن ہو علاج کی ہدایت کی تھی ،گورنر کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر نوشادشیخ کی نگرانی میں پاکستانی ، برطانوی اور بھارتی نیورو لوجسٹس کے ایک پینل نے مہزرہ کا طبی معائنہ کیا۔

ڈاکٹر ز نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے جسے لندن میں متعلقہ اسپتال بھیجا جائے گا اور آئندہ علاج کے بارے میں مزید فیصلہ ہوگا ، ڈاکٹر نوشاد شیخ نے بتایا کہ ڈاکٹر ز کی رائے ہے کہ بچی کو فی الحال علاج کے لیے بیرون ملک منتقل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ بچی کو کچھ ایسی تکالیف ہیں جن کی وجہ سے اسے فوری طور پر باہر نہیں بھیجا جا سکتا اور ان تکالیف کا علاج یہاں ہونا ضروری ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں