عوام آئندہ انتخابات میں ملک و قوم سے مخلص نمائندوں کو منتخب کریںمفتی نعیم

موروثی اورذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی ،بیروزگاری اورلاشیں دینے کے سواکچھ نہیں دیا،مفتی نعیم۔


Staff Reporter/Express Desk December 30, 2012
موروثی اورذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی ،بیروزگاری اورلاشیں دینے کے سواکچھ نہیں دیا،مفتی نعیم۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کینٹ اسٹیشن پربس کے دھماکے میں 5افرادکے جاںبحق اور 50 افرادکے زخمی ہونے کے واقعے پر شدیدافسوس کااظہارکیاہے اورکہاکہ حکومت اورقانون نافذکرنے والے عوام کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

موروثی اورذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی ،بیروزگاری اورلاشیں دینے کے سواکچھ نہیں دیا، وطن عزیزمیں ہونے والی ہرقسم کی دہشت گردی کے ذمہ دار امریکا،اسرائیل ،بھارتی ٹرائیکااوران کے ایجنٹ ہیں،مفتی محمدنعیم نے کہاکہ دشمنان وطن کی نظریں پاکستان پرلگی ہوئی ہیں اوروہ پاکستان کے اسلامی تشخص کوبرباد اور ایٹمی اثاثوں پرقابض ہونے چاہتے ہیں۔

سیاستدانوںنے آج تک عوام کومہنگائی بیروزگاری و بدامنی کے سواکچھ نہیںدیا اس لیے ملک کی حفاظت کیلیے عوام کو ہی آگے آناہوگااورآئندہ انتخابات میںایسے لوگوںکا انتخاب کرناہوگاجوملک وقوم سے مخلص ہوں اور غیروںکے اشاروں پر نہیں بلکہ پاکستان اورعوام کے مفادمیںفیصلے کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔