مینز فٹبالمصر نے برازیل کو ناکوں چنے چبوا دیے
اسٹار کھلاڑیوں سے مزین سابق ورلڈ چیمپئن سائیڈ بمشکل3-2 سے فتح اپنے نام کرسکی
ISLAMABAD:
لندن گیمز مینز فٹبال ایونٹ میں مصر نے برازیل کو ناکوں چنے چبوا دیے،اسٹار پلیئرز سے مزین سابق ورلڈ چیمپئن سائیڈ بمشکل3-2 سے فتح اپنے نام کرسکی،گروپ سی میچ کے دوسرے ہاف میں افریقی سائیڈ کے کپتان محمد ابوطریقہ اور متبادل پلیئر محمد صالح نے ایک،ایک گیند جال میں پہنچا کر پہلے ہاف میں 3-0 کی برتری پانے والی برازیلین ٹیم کے ہوش اڑادیے،
قبل ازیں جنوبی امریکی سائیڈکی جانب سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے رافیل ڈسلوا سمیت لینڈرو ڈیمائیو اور نیمار نے ایک،ایک گول داغا، قبل ازیں اسی گروپ میں بیلاروس نے نیوزی لینڈ کو 1-0 سے زیر کیا۔ گروپ بی میں سوئٹزرلینڈ کا گبون سے میچ 1-1 سے برابر رہا
جبکہ گروپ اے کے پہلے مقابلے میں یوروگوئے نے متحدہ عرب امارات کو 2-1 سے مات دی،دوسرے میچ میں سینیگال نے جراتمندانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان برطانیہ سے مقابلہ 1-1سے ڈرا کرلیا، موسیٰ کونٹے نے 82 ویں منٹ میں گول داغ کر ہوم سائیڈ کی اولمپکس میں 52 برس بعد فاتحانہ شروعات کا خواب بھی خاک میں ملا دیا۔ قبل ازیں پہلے ہاف میں کریگ بیلمی نے گول داغ کر انگلینڈ کو حریف سائیڈ پر 1-0 سے سبقت دلائی تھی۔