آغا سراج درانی قائم مقام گورنرسندھ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

آغا سراج درانی نئے گورنر کے حلف اٹھانے تک قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔


ویب ڈیسک January 11, 2017
آغا سراج درانی نئے گورنر کے حلف اٹھانے تک قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج دراج قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور وہ نئے باضابطہ گورنر کی تقرری تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی انتقال کرگئے

واضح رہے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی علالت کے باعث 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں