بیونس آئرس میں نصب لیونل میسی کے مجسمے کو کسی نے دوٹکڑے کردیا

مجسمے کو توڑنا افسوسناک واقعہ ہے دوبارہ مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے،سٹی ہال


Sports Desk January 11, 2017
مجسمے کو توڑنا افسوسناک واقعہ ہے دوبارہ مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے،سٹی ہال ۔ فوٹو رائیٹرز

ارجنٹائن کے درالحکومت بیونس آئرس میں نصب فٹبالر لیونل میسی کے مجسمے کو کسی نے دوٹکڑے کردیا۔

دریائے پلیٹ کے کنارے نصب مجسمے کو پیٹ کے اوپر سے توڑا گیا جس سے اس کا اوپر والا حصہ بازو اور سر الگ ہوگیا جب کہ وہاں صرف نچلا دھڑ اور فٹبال باقی رہ گئی۔ سٹی ہال کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو اس مجسمے کو توڑنے والے سے آگاہ اور نہ ہی اس کے پس پردہ مقاصد سے واقف ہیں، یہ افسوسناک واقعہ ہے، مجسمے کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں