آرگنائزرزکو24گھنٹے میں دوسری مرتبہ معافی مانگنا پڑگئی
برطانوی فٹبال ٹیم میں شامل ویلش پلیئرایلن کو انگلش مین لکھنے پرشرمندگی کا سامنا
PESHAWAR:
لندن آرگنائزرز کو قومیت کی غلطی پر 24 گھنٹے میں دوسری مرتبہ معافی مانگناپڑی، لندن گیمز کی پہلی معافی گذشتہ دنوں ویمنز فٹبال میچ میں شمالی کوریائی ٹیم کے عقب میں اسکرین پر جنوبی کوریائی پرچم لہرانے پر مانگی گئی تھی،اب برطانوی فٹبال ٹیم میں شامل ویلش میڈفیلڈر جوئے ایلن کو انگلش مین لکھنے پر بھی ایسا کرنا پڑا،
سینیگال سے اولڈ ٹریفورڈ میں میچ کے حوالے سے پروگرام میں جوئے ایلن کو انگلش مین لکھا گیا جبکہ وہ 18 رکنی اسکواڈ میں شامل5 ویلش فٹبالرز میں سے ایک ہیں، البتہ ان کے دیگر ساتھیوں کی قومیت درست لکھی گئی تھی۔ دوسری جانب لندن کی ریجنٹ اسٹریٹ سے تائیوان کاجھنڈا اتارنے کا تنازع طول پکڑنے لگا، تائیوان نے جمعرات کو اس پر احتجاج کیا تھا جس پر جمعے کو لندن اولمپکس کے آرگنائزرز نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چینی سفارتخانے کی جانب سے اعتراض کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا،
یاد رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے 1980 کے گیمز سے تائیوان پر اولمپکس میں اپنا پرچم لہرانے اور سرکاری نام 'جمہوریہ چین' استعمال کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ آرگنائزرز کی وضاحت پر تائیوان کی پارلیمنٹ کے ممبر لوشولی نے کہا کہ اگر چین ہمارے ساتھ رہنا چاہتا ہے تو پھر اسے تائیوان کو دبانے سے باز رہنا ہوگا۔