بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کا فیصلہ مؤخر

اس فیصلے سے حکمراں جماعت اور اتحادیوں وک بھارت مخالف جماعتوں کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


Business Reporter December 30, 2012
اس فیصلے سے حکمراں جماعت اور اتحادیوں وک بھارت مخالف جماعتوں کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان نے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کا فیصلہ انتخابات کی وجہ سے مؤخر کردیا اور حکومت نے اپنے فیصلے سے بھارت کی حکمراں جماعت کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان کی صنعتوں اور زرعی شعبے کے تحفظات کو جواز بنا کر ایم ایف این کا درجہ دینے کی یکم جنوری 2013ء تک یقین دہانی پوری کرنے سے معذوری ظاہر کردی ہے۔ بھارتی حکومت نے بھی حکمراں جماعت کی مجبوریوں کو سمجھتے ہوئے اس فیصلے پر اعتراض نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت کو تجارت کیلیے پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کی وفاقی کابینہ کے کئی وزرا بھی مخالفت کررہے ہیں ان کا موقف ہے کہ اس فیصلے سے حکمراں جماعت اور اتحادیوں وک بھارت مخالف جماعتوں کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں