اسلامک سالیڈیریٹی گیمزپاکستان نے200 رکنی دستہ بھیجنے کا عندیہ دے دیا

وفاقی حکومت نےرواں سال مئی میں شیڈول چوتھےاسلامک سالیڈیریٹی گیمزکیلیے200رکنی دستہ بھیجنے کا عندیہ دیدیا ہے۔


Sports Desk January 11, 2017
وفاقی حکومت نےرواں سال مئی میں شیڈول چوتھےاسلامک سالیڈیریٹی گیمزکیلیے200رکنی دستہ بھیجنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ فوٹو بشکریہ باکو

وفاقی حکومت نے رواں سال مئی میں شیڈول چوتھے اسلامک سالیڈیریٹی گیمزکیلیے200 رکنی دستہ بھیجنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود کی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نوازگنجیرا سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسلامک گیمز میں شرکت کیلیے دستے کو حتمی شکل دینے پربات چیت کی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان ایتھلیٹکس، باکسنگ، باسکٹ بال ، ہینڈ بال، کراٹے، شوٹنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، ووشو، فری اسٹائل ریسلنگ ودیگر کھیلوں میں حصہ لے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں