حکیم اللہ محسود تشدد چھوڑدیںمذاکرات کیلیے تیارہیں رحمن ملک

کراچی کینٹ اسٹیشن دھماکے کی نوعیت معلوم کررہے ہیں،کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا


Staff Reporter December 30, 2012
ملک میں قیام امن کیلیے بھرپوراقدامات کررہے ہیں،نجی تقریب میں میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود تشدد کا راستہ چھوڑدیں توحکومت ان سے مذاکرات کے لیے تیارہے۔

کراچی کینٹ اسٹیشن پرہونے والے دھماکا کی نوعیت معلوم کررہے ہیں، فی الحال اس حوالے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ وہ ہفتے کی شب مقامی میوزیم میں نجی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

02

انھوں نے کہاکہ کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظرموبائل فون سروس جمعے کو بند کی گئی تھی جبکہ غیرقانونی سموں کو بند کرنے کے حوالے سے موبائل فون کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کراچی سمیت ملک بھر میں قیام امن کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں