برطانوی منسٹر گھنٹی بجانے کے دوران جوش میں ہوش کھو بیٹھے

ٹوٹ کر پیچھے کرائوڈ پر جاگری، ہنٹ نے خواتین کے پاس جا کر خیریت دریافت کی


AFP July 28, 2012
ٹوٹ کر پیچھے کرائوڈ پر جاگری، ہنٹ نے خواتین کے پاس جا کر خیریت دریافت کی (فوٹو ایکسپریس)

ISLAMABAD: برطانوی وزیر اولمپکس و کلچر جیریمی ہنٹ جمعے کو اولمپکس کے حوالے سے گھنٹی بجانے کے دوران جوش میں ہوش کھو بیٹھے، انھوں نے اس زور سے گھنٹی بجائی کہ وہ ٹوٹ کر انکے پیچھے کرائوڈ پر جاگری۔

افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا سے بات چیت کے دوران ہنٹ نے کہا کہ اگر گیمز کے دوران کوئی چیز پلان کے مطابق نہ رہی تو لندن ان سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہر کام درست ہونے کے باوجود چند ایک مسائل سامنے آتے رہتے اور ان پر ہم قابو پاسکتے ہیں، اس جوشیلے خطاب کے بعد جب صحافیوں نے ان سے ایک بڑی ہینڈ بیل بجانے کو کہا تو انھوں اسے زور سے ہلایا

جس کی وجہ سے وہ ہینڈل سے ٹوٹ کر ان کے عقب میں موجود خواتین کے ایک گروپ پر جاگری، وہ اس پر گھبراتے ہوئے خواتین کی جانب لپکے اور ان سے خیریت دریافت کی، اس واقعے کے بعد ٹویٹر پر گھنٹی سے متعلق کئی لطائف پڑھنے کو ملے، ہنٹ نے خود بھی اس کی ویڈیو ٹویٹر پر اپنے25 ہزار فالورز کو بھیج دی،اس واقعے میں کسی کو چوٹ نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں