چارسدہ پولیو ٹیموں پرحملے میںملوث2 ملزمان گرفتار

تیسرے کی گرفتاری کیلیے چھاپے،ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

تیسرے کی گرفتاری کیلیے چھاپے،ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

چارسدہ میں پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث 2ملزمان کو حراست میں لے لیا گیاہے جبکہ مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر56 خواتین ورکرز نے کل (31دسمبر) سے شروع ہونیوالی پولیو مہم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ اعلان پولیو سپروائزر کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اس بارے میں جب ایف ایس ایم او سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے بتایا کہ ہم نے خواتین ورکرز سے کہا ہے کہ آپ کی اپنی مرضی ہے کیونکہ سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری ذمے داری نہیں ہے۔ دریں اثنا چارسدہ میں حساس اداروں کی نشاندہی پر تحصیل شبقدر کے علاقے بٹ گرام ترخہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر درویش اورشفیق کو حراست میں لے لیا، ان کے تیسرے ساتھی روح اللہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔




ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے19دسمبرکو بٹگرام میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کرکے2اہلکار قتل کردیے تھے۔ ان ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر آئی این پی کے مطابق ڈی پی او چارسدہ نثار علی خان نے بتایا کہ گرفتاریاں خفیہ ایجنسی نے کی ہیںاور ملزمان پولیوٹیموں پر حملو ںمیںملوث ہیں ۔
Load Next Story