ابراج گروپ نے پاکستان کے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کے20مراکزہیں اور آئندہ برسوں کے دوران مزید 30 مراکز کا اضافہ کیا جائے گا۔


Business Reporter January 12, 2017
اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کے20مراکزہیں اور آئندہ برسوں کے دوران مزید 30 مراکز کا اضافہ کیا جائے گا۔ فوٹو: نیٹ

ISLAMABAD: ابراج گروپ نے پاکستان کے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔

ابراج گروپ کے مطابق اس نے اپنے فنڈز کے ذریعے پاکستان میں موجود ڈائیگناسٹکس کے اہم سلسلے اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر (آئی ڈی سی) کے ساتھ اشتراک کیا ہے، اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کے20مراکزہیں اور آئندہ برسوں کے دوران مزید 30 مراکز کا اضافہ کیا جائے گا، یہ ڈیل ہیلتھ کیئر کی ترقی پذیر مارکیٹوں میں ابراج کی 30ویں سرمایہ کاری اور پاکستان کے تیزی سے وسعت اختیار کرتے ہوئے ڈائیگناسٹک شعبے میں پہلی سرمایہ کاری ہے۔

ابراج آئی ڈی سی کے نیٹ ورک کو وسعت دینے، شراکت داری کو ترقی دینے اور فراہم کی جانے والی موجودہ سروسزکی رینج میں اضافے کے لیے اپنی مہارت سے فائدہ پہنچائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں