امریکا اسلحہ واپس کرنیکی مہم ہزاروں بندوقیں اور راکٹ لانچر جمع

ہینڈ گن کی واپسی پر 100 ڈالر، بڑی بندوقوں پر 200 ڈالر تک انعام مل رہا ہے


Express Desk December 30, 2012
گفٹس کارڈز کم پڑگئے، 901 ہینڈ گنز، 698 رائفلز اور 363شاٹ گنز تلف کی جا چکی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: لاس اینجلس میں اسلحہ واپس کرنے کی مہم جاری ہے، اسلحہ واپس کرنے پر 200 ڈالر تک انعام مل رہا ہے، مہم کے دوران راکٹ لانچر بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

لاس اینجلس میں گزشتہ روز شروع ہونے والی اسلحہ واپس کرنے کی مہم کامیابی سے جاری ہے، مہم شروع ہونے کے 2 گھنٹے کے اندر اسلحہ کی واپسی کی صورت میں ملنے والے گفٹس کارڈز کم پڑگئے۔ لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گن کی واپسی پر 100 ڈالر، بڑی بندوقوں پر 200 ڈالر کا انعام دیا جا رہا ہے۔

09

اب تک 901 ہینڈ گنز، 698 رائفلز اور 363شاٹ گنز کو تلف کیا جا چکا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس مہم میں 2 راکٹ لانچر بھی جمع کروائے گئے ہیں۔ اسلحہ واپس کرنے والے افراد کے نام بھی صیغہ راز میں رکھے جانا اس مہم کا اہم حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں