فلم فیئر ایوارڈ میں پاکستانیوں کے نام آنے پر بھارت میں تعصب کی لہر

پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دینے پر غور کر رہے ہیں،فنکار کیسے آسکتے ہیں، بی جے پی


Online January 12, 2017
پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دینے پر غور کر رہے ہیں،فنکار کیسے آسکتے ہیں، بی جے پی۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم ایورڈز میں پاکستانی فنکاروں کے نام آتے ہی بھارت میں تعصب کی لہر پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔ پاکستانی فنکاروں کے ایورڈ شو میں شریک ہونے پر بھارتی فلمساز نے شرکت کرنے سے ہی انکار کردیا ہے۔

14 جنوری کو ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز میں پاکستانی اداکار فواد خان گلوکار راحت فتح علی ،عاطف اسلم اور قرۃ العین بلوچ مختلف کیٹیگریز میں نامزد ہیں۔ پاکستانی فنکاروں کی نامزدگی بھی بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی متعدد بار فلم فیئر ایوارڈز حاصل کرنے والی ایک بھارتی فلمساز کہتی ہیں ایسے ایوارڈ شو جہاں پاکستانی فنکاروں کو بلایا جائے وہاں نہ جائیں گے نہ ہی کوئی ایوارڈ وصول کریں گے۔

مودی کی جماعت بی جے پی کی ترجمان شائنا نانا نے کہاہے کہ حالات اتنے خراب ہیں کہ پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دینے پر غور کر رہے ہیں تو پاکستانی فنکار یہاں کیسے آسکتے ہیں۔ پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن کا لوہا تو منوا لیا اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتیوں کا ظرف فن اور سیاست کو لگ رکھ پاتا ہے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |