حج پالیسی 2017 کے ڈرافٹ کی تیاری کاکام تیز کر دیا گیا

پرانی حج کمپنیوں کے احتجاج کے بعد نئی حج کمپنیوں کو 2 فیصد کوٹا دینے کی تجویز

وزارت مذہبی امورکے اقدامات کے نتیجے میں آئندہ حج سستا نہیں بلکہ مہنگا ہوگا، جنرل سیکریٹری ساجد رضا۔ فوٹو: فائل

حج پالیسی 2017 کے ڈرافٹ کی تیاری کاکام تیزکردیاگیا۔نئی حج کمپنیوں کو 2 فیصدکوٹہ دینے کی تجویزدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورمیں حج پالیسی 2017 کے ڈرافٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورت جاری ہے اورحج پالیسی تشکیل کے آخری مراحل میں ہے، پرانی حج کمپنیوں کے مسلسل احتجاج کے بعدوزارت مذہبی امورنے نئی حج کمپنیوں کو2فیصدحج کوٹہ دینے پرغورشروع کردیا ہے، نئی حج کمپنیوں نے ان اطلاعات کے بعدسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور مؤقف اختیارکیا ہے کہ انھیں کم از کم 20فیصد کوٹہ دیا جائے۔


ایکشن کمیٹی برائے متاثرین حج کوٹہ کے چیئرمین الحاج محمد سعید صابری اور جنرل سیکریٹری ساجد رضا نے کہاہے کہ وزارت مذہبی امورکے اقدامات کے نتیجے میں آئندہ حج سستا نہیں بلکہ مہنگا ہوگا، وزارت مذہبی امور نے اہم عہدوں پرتعینات افسران کے تبادلے کرکے من پسند افسران کو تعینات کردیاہے جو ان پالیسیوں پرعمل پیراہیں جن سے عازمین حج کیلیے مشکلات پیدا ہوں گی۔

 
Load Next Story