آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا کوئی ’کارڈ‘ نہیں چلے گا نواز شریف

عوام ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو مسترد کر دیں گے


INP December 30, 2012
مقررہ وقت پرانتخابات ضروری ہیں‘ حکمرانوں نے قوم سے روٹی ،کپڑا ،مکان چھین لیا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا کوئی 'کارڈ' نہیں چلے گا۔

عوام ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو مسترد کر دینگے ' مقررہ وقت پرانتخابات ملک کی بقا اورسلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہیں'موجودہ حکمرانوں نے قوم کو روٹی 'کپڑا اور مکان دیا نہیں بلکہ ان سے چھین لیا ہے ۔ وہ ہفتہ کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے سردار عبد الر حیم اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

16

نوازشر یف نے کہا کہ حکمرانوں پرقوم کا اعتماد ختم ہو چکا ہے اور آج ملک میں ہر طرف تباہی تباہی ہی نظر آرہی ہے جس کے ذمے دار صرف موجودہ حکمراںہی نہیں بلکہ انکے اتحادی بھی ہیں جن کو آئندہ انتخابات میں قوم پر کیے جانیوالے ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑے گا ۔ ہم کچھ لوگوں کی طرح صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ ہمارے کام عملی طور پر پنجاب سمیت پورے ملک میں آج بھی نظر آتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قوم کو دھوکا دینے کیلیے نئے نئے کارڈ استعمال کر رہی ہے مگر پیپلزپارٹی کا اب کوئی کارڈ نہیں چلے گا بلکہ عوام ملک کو لوٹنے والے حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو مسترد کر دیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |