ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میںکرپشن پر ایکشن ہوگاخواجہ عمران

رپورٹ کی بہت سی باتیں مفروضے پر ہیں جن کی تردید کرتاہوں، چیئرمین ’’تکرار‘‘میں گفتگو


Monitoring Desk December 30, 2012
رپورٹ کی بہت سی باتیں مفروضے پر ہیں جن کی تردید کرتاہوں، چیئرمین ’’تکرار‘‘میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ 2009 پر کارروائی کی جائیگی اور جو لوگ کرپشن میں ملوث ہوں گے ان کو نشان عبرت بنا دیا جائیگا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں اینکر پرسن عمران خان سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ 1997 میں شہبازشریف نے بہت نیک نیتی کے ساتھ یہ ادارہ بنایا تھا ان کا مشن تھا کہ ہم بھکاری نہ پیدا کریں بلکہ بچوںکو ہنر سکھائیں تو ان کے اس مقصد کو ضرور پورا کریں گے ۔چیرمین جتنا بھی بااثر ہو کرپشن میں ملوث لوگ جتنے بھی بااختیار ہوں جو لوگ جانتے ہیں کہ شہبازشریف کی کرپشن کیخلا ف کسطرح کی سوچ ہے ان کو پتہ ہے کہ ان سے رعائت نہیں ہوگی۔

میں یہ تو نہیں کہتا کہ پنجاب میں کرپشن نہیں ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ پنجاب میں کرپشن کا لیول دوسرے صوبوں کی نسبت بہت کم ہے۔فصیح بخاری کو جہاں کرپشن نظر آتی ہے وہ کارروائی کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مذہبی سکالر علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ زکواۃ کے فنڈ کو انتہائی احتیاط سے استعمال کرنا چاہئے خلفائے راشدین یہ وصیت کرتے تھے کہ مرنے کے بعد ہمارے اثاثے بیچ کر زکواۃ فنڈ کی رقم جمع کرادی جائے ۔ضروریات زندگی کے اخراجات پورے کرنا کسی حد تک ٹھیک ہے لیکن لاکھوں روپے کی تنخواہیں اور عیش وآرام پرتعیش لائف سٹائل کسی طورپر ٹھیک نہیں۔

23

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین فیصل اعجاز خان نے کہا کہ میرے حساب سے مجھے ملنے والی تنخواہ آٹھ سے دس گنا کم ہے جب آپ نے کسی سسٹم میں تبدیلی لانی ہوتی ہے تو اچھی مراعات دیکر ایسے لوگوں کو لانا پڑتا ہے جو واقعی تبدیلی لائیں ۔ ایم ڈی ساجد نصیر سے میرا ڈائریکٹ کوئی تعلق نہیں ہے ۔ایم پی ون نہیں لیکن گریڈ ایم پی ون کے برابر مراعات ہوتی ہیں ۔آڈٹ کا ایک پراسیس ہوتا ہے جو ابھی ہورہا ہے اور آڈٹ رپورٹ کی بہت سی باتیں مفروضے اور قیاس پر ہیں جن کی میںتردید کرتاہوں۔

کسی ادارے کا میں واحد سربراہ ہوں جس نے جعلی ڈگری والوں کو نکالا ہے۔وفا ق کی طرف سے پانچ پانچ ماہ تک فنڈزنہیں آتے کئی بار تنخواہیں رک جاتی ہیں۔پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے عہدیدار مہر ناصر حسین نے کہاکہ میں چیر مین کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتا وہ جو کہہ رہے ہیں غلط ہے میرٹ سے ہٹ کر ناجائز بھرتی،ٹی اے ڈی اے کی مد میں لاکھوں کے گھپلے کرپشن نہیں تو اور کیاہے ہم نے کئی مرتبہ نوٹس لینے کا کہا ہے لیکن ہماری بات کو کوئی نہیں سنتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں