سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف اسپتال میں طبی معائنہ

سینیٹر پرویزرشید کے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے ہیں


ویب ڈیسک January 12, 2017
پرویز رشید کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں اور انہیں ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد گھر واپس بھجوا دیا گیا ہے، اسپتال ذرائع :فوٹو : فائل

PESHAWAR: سابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کے سینے میں تکلیف کے باعث انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں لایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا مکمل چیک اپ کیا اور درد کی نوعیت اور وجہ جاننے کے لیے ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کے پتے کا آپریشن

اسپتال ترجمان کے مطابق پرویز رشید کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں، جس کے بعد وہ ڈاکٹروں کی اجازت سے گھر واپس چلے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں وقت پر تجویز کردہ ادویات لینے، مکمل آرام، کسی بھی قسم کا ذہنی دباؤ نہ لینے اور مکمل پرہیز کا مشورہ دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں