مکہ مکرمہچیف جسٹس افتخارچوہدری سے پاکستانیوں کی ملاقات

حرم شریف میں پاکستانیوں کی بیرون ملک سے وطن کی فون کالوں پرعائد ڈیوٹی واپس لینے کی اپیل

حرم شریف میں پاکستانیوں کی بیرون ملک سے وطن کی فون کالوں پرعائد ڈیوٹی واپس لینے کی اپیل۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے عمرہ ادائیگی کے دوران حرم شریف مکہ مکرمہ میں پاکستانیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس اچانک ملاقات پر پاکستانیوں نے مسرت کا اظہار کیا اور چیف جسٹس سے بیرون ملک سے پاکستان کی جانے والوں فون کالوں پرعائد ناروا اضافہ واپس لینے کے لیے کارروائی کی اپیل کی گئی جس پرچیف جسٹس کی جانب سے جلدنوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ چیف جسٹس کوحرم شریف میں عمرہ ادائیگی کے دوران بعدنماز عصر پاکستانیوں نے پہچان لیا اوراپنے درمیان پاکر بے حد خوشی کے جذبات کا اظہار کیا۔




ملاقات کرنیوالے پاکستانیوں سمیع اللہ غازی،اعجازاحمد (فورٹ عباس) طارق سعید ہارون ابادمحمد رضوان (ٹیکسلا) محمد سعید (پاک پتن) طاہر اسلام (چکوال) اور دیگر نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ہائیکورٹ کے فیصلے اور حکومتی اعلان کے باوجود ابھی تک بیرون ملک سے پاکستان کی جانے والوں فون کالوں پرعائد ناروا ڈیوٹی ختم نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ وہ اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے ملک اورخاندان کیلیے پائی پائی کی بچت کرتے ہیں اور اربوں روپے زرمبادلہ ملک بجھواتے ہیں اس لیے فون کالوں پر ڈیوٹی ان کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، چیف جسٹس نے جواب میں کہا کہ اپنی شکایت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے ارسال کریں اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائیگا۔

Recommended Stories

Load Next Story