چیمپئنز لیگ مزید پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت کا امکان بڑھ گیا

سری لنکن ایونٹ کی چیمپئن سائیڈ کو بھی کوالیفائنگ مرحلے میں جگہ دے دی گئی


Sports Desk July 28, 2012
سری لنکن ایونٹ کی چیمپئن سائیڈ کو بھی کوالیفائنگ مرحلے میں جگہ دے دی گئی . فائل فوٹو

KARACHI: ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ میں مزید پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت کا امکان بڑھ گیا، سری لنکن ایونٹ کی چیمپئن سائیڈ کو بھی کوالیفائنگ مرحلے میں جگہ دے دی گئی،اس ایونٹ میں پاکستان کے13 موجودہ پلیئرز شامل ہیں، اگر ان کی ٹیم جیت گئی تو چیمپئنز لیگ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے،سیالکوٹ اسٹالینز کوپہلے ہی مدعو کیا جا چکا ہے۔

جنوبی افریقہ میں طے ایونٹ کے شیڈول کا جمعے کو اعلان کردیا گیا، کوالیفائنگ رائونڈ کا آغاز 9 اکتوبر سے ہوگا، شریک6 ٹیموں کو تین،تین کے دو پولز میں تقسیم کیا گیا، ہر پول کی ایک ٹاپ ٹیم مین رائونڈ کیلیے کوالیفائی کرے گی، پاکستانی ڈومیسٹک چیمپئن سیالکوٹ اسٹالینز پول ون میں شامل ہے

جہاں پر اس کا پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ کی آکلینڈ ایسز سے افتتاحی روز ہوگا،پول کی تیسری ٹیم انگلش کائونٹی ٹی20 چیمپئن ہوگی، پول 2 میں کائونٹی رنر اپ، ویسٹ انڈیز کی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور سری لنکا پریمیئر لیگ کی چیمپئن موجود ہوگی، ان دونوں پولز سے ٹاپ ٹیم کا فیصلہ پوائنٹس پر ہوگا،اگر ایک پول میں دو ٹیموں کے یکساں پوائنٹس ہوئے تو پھر بہتر رن ریٹ والی سائیڈ مین رائونڈ کیلیے کوالیفائی کرلے گی،

جہاں پر 10 ٹیموں کو دو گروپس اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز(بھارت)، ٹائیٹنز (جنوبی افریقہ)، پرتھ اسکورچرز (آسٹریلیا)، دہلی ڈیرڈیولز (بھارت) اور کوالیفائر1،گروپ بی میں چنئی سپر کنگز (بھارت)، ہائیویلڈ لائنز (جنوبی افریقہ)، سڈنی سکسرز (آسٹریلیا)، ممبئی انڈینز (بھارت) اور کوالیفائر2شامل ہیں، ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کیلیے کوالیفائی کریں گی، گروپ رائونڈ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں