ایمیزون ویب سائٹ پربھارتی پرچم کے پائیدان کی فروخت

بھارتی حکومت اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد ایمیزون نے پائیدان کی فروخت روک دی۔


ویب ڈیسک January 12, 2017
بھارتی وزیرِخارجہ سشما سوراج نے ایمیزون کینیڈا پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ویزا نہ دینے کی دھمکی دی۔ فوٹوـ بشکریہ ایمیزون ویب سائٹ

ایمیزون کینیڈا کی جانب سے بھارتی پرچم والے پائیدان فروخت کرنے پر بھارت میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔



ایمیزون کینیڈا کی ویب سائٹ پر کئی ممالک کے پرچم والے ڈورمیٹ فروخت کئے جاتے ہیں لیکن بھارتی پرچم کے حامل میٹس کی فروخت پر ہندوستانی عوام اور حکومت شدید چراغ پا ہے۔ بدھ کے روز بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے اپنے ٹویٹس میں دھمکی دی کہ اگرکینیڈا میں ایمیزون نے بھارتی پرچم والے پائیدان کی فروخت بند نہ کی تو ایمیزون آفیشلز کو بھارتی ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے۔ سشما سوراج نے اس فروخت کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے غیرمشروط معافی کا کہا اور فوری طور پر پائیدان کی فروخت روکنے کی اپیل کی ۔



ایمیزون کینیڈا کی ویب سائٹ پرتنقید کا تانتا بند گیا ہے اورلوگوں نے پرچم والے پائیدان کو بھارت کی توہین قراردیا ہے جب کہ بھارتی عوام اور حکومت کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد ایمیزون نے اپنی ویب سائٹ سے پائیدان کی فروخت روکتے ہوئے بھارتی حکومت سے معافی بھی مانگ لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں