انجریز کے ہاتھوں تنگ روسی ٹینس پلیئر نادیا پیٹرووا ریٹائرہو گئیں

نادیہ نے کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 2014 کے بعد سے ڈبلیو ٹی اے ٹور میں حصہ نہیں لیا


Sports Desk January 12, 2017
نادیہ نے کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 2014 کے بعد سے ڈبلیو ٹی اے ٹور میں حصہ نہیں لیا- فوٹو؛ فائل

سابق ورلڈ نمبر 3 روسی ٹینس پلیئر نادیا پیٹرووا نے انجریز کے ہاتھوں تنگ آکر اپنے دو دہاؤں پر مشتمل ٹور کیریئر ختم کر دیا۔

34 سالہ نادیہ نے کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 2014 کے بعد سے ڈبلیو ٹی اے ٹور میں حصہ نہیں لیا، وہ دیگر بھی کئی انجریز کاشکار رہیں۔ نادیا نے کہاکہ ہر بار جب بھی میں نے ٹور کے لیے خود کو تیار کرنا چاہا،کسی نہ کسی انجری سے دوچار ہوگئی، اس لیے اب میں نے کھیل کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا اور اپنی ریٹائرمنٹ سے دنیا بھر کو آگاہ کررہی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں