پاکستانی پلیئرزسری لنکن لیگ کھیل کر آسٹریلیا سے سیریزکی تیاریاں کریںگے

ISLAMABAD:
پاکستانی ٹیم مینجمنٹ آسٹریلیا کے خلاف یو اے ای میں 'ہوم' سیریز کیلیے ٹریننگ کیمپ لگانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی بلکہ آئندہ ماہ شیڈول سری لنکا پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت کو ہی تیاریوں کا حصہ سمجھا جائے گا، اس بارے میں ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ عید سے قبل دستیاب کھلاڑیوں کا ایک مختصر کنڈیشنگ کیمپ لگایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کے13 کھلاڑی حصہ لینگے، پی سی بی نے آئی لینڈ بورڈ کے ساتھ معاہدے کے تحت اپنے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا سے سیریز سے قبل ایس ایل پی ایل کھیلنے کی اجازت دی ہے، جواب میں سری لنکا بھی مستقبل میں پاکستان میں پریمیئر لیگ ہوئی تو اپنے کھلاڑی اس میں بھیجے گا، نوید اکرم نے 'ایکسپریس' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن لیگ آسٹریلیا کیخلاف سخت سیریز کی تیاریوں کا ایک اچھا ذریعہ ثابت ہوگی، اسکی وجہ سے ہمارے زیادہ تر پلیئرز کو میچ پریکٹس حاصل ہوگی جوکسی بھی ٹریننگ کیمپ سے کہیں بہتر ہے۔