کراچیکورنگی میں بھتہ نہ دینے پر گاڑی پر دستی بم حملہ

پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں نے گاڑی کے مالک سے 10 لاکھ روپے بھت کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

ایس پی کورنگی چوہدری اسد کے مطابق یہ حملہ بھتہ نہ دینے پر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

کورنگی میں بھتہ نہ دینے پر گاڑی پر دستی بم حملے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔



کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں مسلح افراد ایک گاڑی پر دستی بم پھنک کر فرارہوگئے تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی آواز سن کر لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔


ایس پی کورنگی چوہدری اسد کے مطابق یہ حملہ بھتہ نہ دینے پر کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں نے گاڑی کے مالک سے 10 لاکھ روپے بھت کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story