راشد لطیف نے فٹبال کے فروغ کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کردیا

سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف نے فٹبال کے فروغ کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے پہلاآل پاکستان رمضان ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کردیا


Sports Reporter July 28, 2012
راشد لطیف نے فٹبال کے فروغ کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کردیا (فوٹو ایکسپریس)

سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف نے فٹبال کے فروغ کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے پہلاآل پاکستان رمضان المبارک ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کردیا، میچز30 جولائی سے 14 اگست تک فلڈ لائٹس میں راشدلطیف کرکٹ اکیڈمی کورنگی میں کھیلے جائینگے۔

سابق وکٹ کیپر نے پی سی بی کی جانب سے رمضان کرکٹ کی اجازت لینے اور اسٹار کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی پر خاموش احتجاج کرتے ہوئے فٹبال ایونٹ کرانے کا فیصلہ کیا، انھوں نے اعلان کیا کہ کرکٹرز الیون کی جانب سے سابق کپتان یونس خان اور فاسٹ بولر محمد سمیع کھیلیں گے،

معلوم ہواہے کہ ٹیم میں آل رائونڈر آفریدی اور دیگر کرکٹرز کی شرکت کا بھی امکان ہے۔ راشد لطیف نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسمٰعیل اورقومی فٹبال کوچ طارق لطفی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی اجازت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں