ملک میں سردی جاری آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا
کراچی سمیت مختلف شہروں میں جمعے سے اتوار تک بارشوں، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے سردی کی لہر مزید 2 روز جاری رہنے کا امکان ہے،کوئٹہ میں ہفتہ، اتوار کو برفباری اور بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں بھی کل اور پرسوں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک فعال سلسلہ آج بلوچستان کے راستے ملک کے دیگر حصوں میں داخل ہوگا جس کے باعث بلوچستان میں آج سے اتوار کے دوران اکثر مقامات، سندھ میں جمعے سے ہفتے کے دوران چند مقامات، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں، جنوبی پنجاب میں ہفتے اور اتوار کے روز چند مقامات جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتے سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔