یورپ میں دریا آبشاریں جم گئیں شدید سردی سے 65 ہلاک

شدید برف باری کے نتیجے میں بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا


News Agencies January 13, 2017
اٹلی، جرمنی اورروس میں بھی برف جم کر برسی،6افراد سائیبریا میں ہلاک ہوئے،حدنگاہ کم۔ فوٹو ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: یورپ کے کئی ممالک میں شدید سردی اور برفباری کے باعث65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، دریا اور آبشاریں جم گئیں،اٹلی، جرمنی اور امریکا میں بھی برف جم کر برسی۔منفی درجہ حرارت، خون جما دینے والی ٹھنڈ، موسم کی شدت زندگی کی سہولتوں سے محروم بے گھر اور تارکین وطن افراد کے لیے عذاب بن گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک پولینڈ میں شدید سردی کے باعث جہاں پارہ منفی 7ہے مزید 2افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد یورپی ممالک میں سردی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 65ہوگئی ہے جبکہ سائیبریا میں پارہ منفی 12 ہے جہاں 6افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، آبشاریں جم گئیں۔ اٹلی، جرمنی اور روس میں بھی برف جم کر برسی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں