نئی دہلی گینگ ریپ کی شکار لڑکی کی موت پر بالی ووڈ ستارے بھی غمگین

لتامنگیشکر نے طالبہ کی موت کو پوری انسانیت کی موت قراردیا تو ہیمامالنی کا کہنا تھا کہ عورت بھارت میں محفوظ نہیں۔


ویب ڈیسک December 30, 2012
نئی دہلی میں لڑکی پر ظلم کیخلاف احتجاج میں شبانہ عظمی اور سونالی باندرے بی شریک۔ فوٹو: اے ایف پی

گینگ ریپ کی شکار لڑکی کی موت پر بالی ووڈ ستارے بھی غمگین ہیں، جیابچن کی آنکھوں سے آنسوجاری ہوگئے۔


دہلی میں گینگ ریپ کی شکار23 سال کی میڈیکل کی طالبہ سنگاپوراسپتال میں انتقال کرگئی جس سے اظہارِ یکجہتی کے لئےشہریوں کےساتھ ساتھ بالی ووڈ ستارے بھی میدان میں آگئے ، اس ظلم کیخلاف احتجاج میں شبانہ عظمی، جاوید اخترسمیت کئی مشہورشخصیات نےشرکت کی۔


اس موقع پرجیابچن اس بچی کےساتھ ہوئی زیادتی کا ذکرکرتےاپنےآنسوؤں پرقابو نہ رکھ سکیں ان کے علاوہ دوسرے فنکاروں نے بھی اپنی جذبات کا اظہارکیا، اس موقعے پرمہیش بھٹ نےکہاکہ اب وقت آگیا کہ عورت اپنی چپ تورڈے۔


لتامنگیشکر نے طالبہ کی موت کو پوری انسانیت کی موت قراردیا تو ہیمامالنی کا کہنا تھا کہ عورت بھارت میں محفوظ نہیں جب کہ بپاشاباسو نےکہا کہ وہ اس لڑکی کے لئےدعاگوہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں