لاہور مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پرفائرنگ کردی۔


ویب ڈیسک December 30, 2012
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکوشدید زخمی ہوگئے فوٹو: فائل

GHAZNI: چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں جوبلی ٹاؤن کے پاس محافظ فورس کے اہلکاروں نے ناکے پر بغیر نمبرپلیٹ ایک مشکوک موٹرسائیکل کورکنےکا اشارہ کیا جس پرموٹرسائیکل سواروں نے پولیس پرفائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکوشدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں