ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم کو ناکامی کا سامنا
آسٹریلیا کے 268 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 42 ویں اوور میں 176 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی
آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 92 رنز سے شکست دیکرپانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
برسبین کے وولن گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم 42 ویں اوور میں 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور شرجیل خان نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 38 رنز تک پہنچایا تھا کہ شرجیل خان جیمز فالکنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ ایک رن کے اضافے کے بعد کپتان اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ محمد حفیظ بھی 4 رنز بنا کر فالکنر کا شکار بنے جب کہ عمر اکمل کو 17 رنز پر مچل اسٹارک نے ٹریوس ہیڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ بابر اعظم اچھی فارم میں نظر آئے تاہم وہ بھی 33 رنز بنا کر پیٹ کمنس کی گیند پر سلپ میں اسٹیون اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے۔
بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی خواطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا جب کہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر جانے والے کپتان اظہر علی بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاسکے اور 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 33 جب کہ عماد وسیم 29 رنز بناکر سر فہرست رہے۔
قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پانچویں اوور میں محمد عامر نے وارنر کو 7 رنز پر کلین بولڈ کر دیا اور پھر اگلی ہی گیند پر عامر نے اسٹیون اسمتھ کو بھی وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ 52 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے سلو ڈلیوری پر جارح مزاج کرس لین کو آؤٹ کرا دیا جبکہ ٹریوس ہیڈ بھی 39 کے انفرادی اسکور پر عماد وسیم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
گلین میکسویل نے 60 زنز کی اننگز کھیلی جب کہ میتھیو ویڈ نے پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آخری اوور کی آخری گیند پر اپنی سنچری مکمل کی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد عامر اور عماد وسیم نے 2، 2 جب کہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔